کھام گاؤں:21/ ستمبر (واثق نوید) کھام گاؤں تعلقے کے مسلم سماج کے درپیش حل کرنے کے لیے گزشتہ دنوں الپسنکیاک نیائے و حق سمیتی تعلقہ کھام گاؤں کی بنیاد رکھی گئی ، جس میں تعلقے کے مشہور و معروف سماجی، سیاسی شخصیات کو شامل کیا گیا ،
روز اول سے ہی یہ تنظیم تعلقے کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے۔ اسی ضمن میں تنظیم کے ذمہ داران نے مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے ملاقات کی ، تعلقے کے مسلم مسائل پر تقریبا 2 گھنٹے گفتگو کی ۔
اور وفد نے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کو تحریری طور پر بھی میمورنڈم دیکر در پیش مسائل حل کرنے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ لوگوں کے تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے متعلقہ آفسران سے فون پر بات کرکے مسائل حل کرنے کے احکامات صادر کیے ۔ ملی جانکاری کے مطابق دیہی علاقوں میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مسلمانوں کو نظر انداز کرنا اور اردو بھاشک علاقوں میں واقع آنگن واڑی میں غیر اردو دان ملازمین کی تقرری رد کرکے مقامی اور اردو داں ملازمہ تقرر کیا جائے ،
اس پر تفصیلی بات ہوئی ، رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے مثبت رویے کو دیکھتے ہوئے وفد نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر دئیے گئے میمورنڈم پر ذولقرنین شیخ ، لئیق خان ، ڈاکٹر غفران خان ، ایڈوکیٹ شہزاد اللہ خان ، محمد نعیم ، شفیع اللہ خان اور محمد وسیم الدین ، اویس اللہ خان ، کی دستخط موجود ہیں۔
جبکہ بڑی تعداد میں کھام گاؤں تعلقہ کے مسلم ذمہ داران بھی موجود تھے ۔






