اگر اسے وقت رہتے نہیں بچایا گیا تو انسانی آبادی پر ایک بڑی مصیبت بن کر ظاہر ہوگا. اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے دسمبر 1994 میں ہر سال 16 سمتبر کو اوزون کے تحفظ کا دن منانے کا ارادہ کیا اور اس کے تحفظ کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کا پیغام دیا.
اسی نسبت سے آج شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر میں یوم تحفظ اوزون منایا گیا جس میں جماعت پنجم کے طلباء نے اپنی بات پیش کی. پروگرام کا آغاز سید عبداللہ کی قرآت سے ہوا.
اسکول ہذا کے معلم آصف اقبال سر کی صدارت میں یہ پروگرام آگے بڑھا. شازعین سراج احمد، محمد مصطفی ظہیر احمد، سعد شیخ اشتیاق، عرشان عالم شاہد اختر اور سید فیضان سید کلیم نے اپنی بساط بھر کوشش کے ذریعے اوزون کی تعریف، اہمیت افادیت اور ضرورت پر اپنے خیالات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا. اس کے بعد زاہد امین سر اور عرشیہ مس نے اوزون کی حفاظت کے متعلق اپنی بات کو پیش کی.
آخیر میں خطبہ صدارت میں آصف اقبال سر نے پیڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء سے گذارش کی کے کم از کم اپنے اپنے گھروں میں ایک ایک گملے میں پودا لگا کر اس پروگرام کو حقیقت کا روپ دیں..
زاہد امین سر کی نظامت اور رسم شکریہ کے ساتھ یہ مختصر مگر اہم. پروگرام اپنے خوشگوار اختتام پر پہنچا.
ش. ن. ا... شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں




