کھام گاؤں:25/نومبر (واثق نوید) خاندیش کی معروف سماجی تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوزتی ہے ۔ امسال بھی تنظیم کے جانب سے ریاست کی 30 شخصیتوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ریاستی سطح پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اسی ضمن میں پونہ کے معروف تعلیمی ادارے انجمن اسلام ولی محمد دوست محمد پیر محمد اردو پرائمری سکول کی فعال صدر معلمہ نازیہ ذاکر شیخ کی تعلیمی ، ادبی ، سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین ریاستی مثالی معلمہ مہاراشٹر گورو ہرسکار سے سرفراز کیا ۔
یہ ایوارڈ جلگاؤں کے ضلع کلکٹر آفس میں واقع بچت بھون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا ۔
اس تقریب کی صدارت چوپڑہ کے سابق رکن اسمبلی کیلاش گورکھ پاٹل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایس ڈی او منوج دیشمکھ ، ڈاکٹر ہارون شیخ ، کیلاش باپو پاٹل ، ڈاکٹر راہول میور ، و دیگر سیاسی ، سماجی شخصیات و اعلی افسران موجود تھے ۔
نازیہ شیخ کو ایوارڈ ملنے پر ان کے رشتے داروں ، دوست احباب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔




