کھام گاؤں:24/نومبر (واثق نوید) مختلف تعلیمی اداروں اور ملازمت کے لیے اہلیتی امتحان کامیاب ہونا لازمی ہوگیا ہے ۔ اس کے لیے اقلیتی طلبا بلخصوص اردو مڈل کے طلباء کو مناسب رہنمائی اور کوچینگ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ، رہنمائی یا کوچینگ کی سہولیات بڑے بڑے شہروں میں تو مہیا ہے مگر چھوٹے چھوٹے شہروں ، گاؤں ، قصبوں کے طلباء اس سے محروم رہتے ہیں.
اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے علاقے برار کے اکولہ ضلع کے ایک چھوٹے سے ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مشہورِ شہر آکوٹ میں کوشش کی گئی ۔ ملی جانکاری کے مطابق علاقے برار کے طلباء کے سی، ٹیٹ۔ ٹیٹ۔ سیٹ و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری اور رہنمائی کے لئے پروفسر رعنا علی میڈیم کے زیر نگرانی واحد اکیڈمی کی بنیاد رکھی گئی ، جس کے تحت کنگر پورہ (یعقوب پورہ) شاہین اسکول کے قریب واحد اکیڈمی کی کلاسز شروع ہونے والی ہے.
تمام ضرورت مند طلبا اور اس ادارے میں اپنی خدمات فراہم کرنے والے ماہرین کلاسز کے ذمہ دار رعنا علی میڈیم سے 8605585306 پر رابطہ قائم کریں ۔


