کھام گاؤں ، 8/دسمبر (واثق نوید) ،18، دسمبر بین الاقوامی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر بلڈانہ ضلع کلکٹر آفس پر مولانا آزاد وچار منچ ، بلڈانہ شاخ کی جانب سے ایک عظیم الشان دھرنا آندولن ( احتجاجی مظاہرہ) کا انعقاد کیاگیا ہے۔
18 دسمبر ، پیر کے دن یہ مظاہرہ صبح 11 بجے سے شام چار بجے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ضلع بلڈانہ کے تمام ذی شعور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی افراد اور تمام کارکنوں سے شرکت کی گزارش ہے۔
اس احتجاجی مظاہرے کے اہم مطالبات مندرجہ ذیل ہیں۔
مسلم سماج کو 5 فیصد ریزرویشن دیاجائے۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے بجٹ میں رقم مختص کریں۔ وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پرجلد از جلد عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جائے۔ ضلع اور تعلقہ سطح پر مسلم طلباء کے لئے تمام سہولیات سے مزین ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ریاست کی وقف املاک کا استعمال مسلمانوں کے معاشی، تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے کیا جائے۔ سپرم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مآب لینچنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ مولانا آزاد شیکشنک و ارتھک مہامنڈل سے ملنے والے قرض کی لمٹ 20 لاکھ تک کی جائے۔ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ڈائریکٹ قرض کو یقینی بنایا جائے۔
لہذا ضلع بلڈانہ سے ہزاروں کی تعداد میں ضلع کلکٹر آفس پر آکر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں۔
ایسی گزارش مولانا آزاد وچار منچ کے جنرل سیکریٹری حاجی مزمل خان نے کی ہے۔




