بھیونڈی شہر، جو شہر ادب ہے اوراپنے متحرک ثقافتی منظر نامے کے لیے مشہور ہے، اس شہر کی دو تنظیموں اردو قافلہ اور قافلہ فاؤنڈیشن بھیونڈی کے زیر اہتمام، ایک ادبی تقریب کھنڈو پاڑہ روڈ پر واقع شاداب میرج ہال میںبروز جمعہ 12 جنوری 2024 ایک شاندار علمی ، ادبی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کی چار کتابوں کی رسم اجرا کا اہتمام ہوا۔
اس پروگرام کی صدارت امسال کی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مصنفہ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر نے کی۔
اس پروگرام میں شہر کی نامور ہستیاں اور ادب دوست افراد موجود تھے۔
ایم مبین کے ناول ’’ کاروبار ‘‘ کا اجرا تعلیمی میدان میں نمایاں کارہاے نمایاں انجام دینے والی شخصیت ایاز احمد خان بانی سنٹرل اسکول بھیونڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ایم مبین کے دوسرے ناول ’’ رام ہرن ‘‘ کا اجرا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مصنفہ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
تیسری کتاب ناول ’’ نامراد ‘‘ کی رسم اجرا بھیونڈی کارپوریشن کے سابق کارپوریٹر اور سوشل ورکر محبوب الرحمن انصاری کے ہاتھوں ہوئی۔
چوتھی کتاب ’’ مشن اوزون‘‘ بچوں کے لیے سائنس فکشن کہانیوں کا مجموعہ کی رسم اجرا معروف تیر انداز ،اولمپک اور ایشین چیمپین عادل انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
معروف اردو میتھلی ادیب صدر عالم گوہر نے چاروں کتابوں کاجائزہ لیتے ہوے ان کتابوں پر لکھا اپنا ایک مربوط مضمون پیش کیا۔ اور تفصیل سے چاروں کتابوں پر روشنی ڈالی۔ صاحب کتاب ایم مبین نے اظہار خیال کارتے کہا آج کتابیں تو شائع ہو رہی ہئیں مگر کتابوؓ کو قارئین نہیں مل رہے ہیں،ہم کو نئی نسل میں نئے قارئین بنانے کی سخت ضرورت ہے۔
صدر جلسہ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر نے ایم مبین اور ان کی تخلیقات پر روشنی ڈالی۔
تنظیم کے عہدےداراں حاجی انس انصاری بھائی جان دھابہ والے،تبلیغ الزماں انصاری، سعید انصاری، جاوید انصاری،ابوذر انصاری شارف انصاری اور ماجد انصاری نے مہمانوں کی گل پوشی کی۔
خازن حا جی انس انصاری بھائی جان ڈھابہ والے ( بھیونڈی ) اردو قافلہ و قافلہ فاونڈیشن بھیونڈی 9320092288


