(پریس ریلیز) الحمدللہ آپ حضرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ بروز جمعرات29 فروری2024 بعد نماز مغرب فوراً مہیش نگر، کھڈا جن، نزد سول ہاسپٹل، ملت انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ کے زیر نگرانی جامعہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا للبنات کا سالانہ اجلاس عام و تکمیل حفظ و ناظرہ قرآن کریم منعقد ہوگا.
جس میں پانچ خوش نصیب طالبات اپنی عصری تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کریں گی اسی طرح 12 خوش نصیب طالبات ناظرہ قرآن کریم بالتجوید کی تکمیل کریں گی اسی مناسبت سے شہر عزیز کی مشہور و معروف عالمہ صالحاتی ماجدہ نسرین آپا اپنے مخصوص انداز میں موقع کی مناسبت سے خطاب فرمائیں گی۔
تکمیل قرآن کے موقع پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
لہذا آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے گھر کی مستورات کو پروگرام میں ضرور روانہ فرمائیں یاد رہے یہ پروگرام عورتوں کے لیے مخصوص ہے مرد حضرات زحمت نہ فرمائیں جزاک اللہ خیرا
دیگر تفصیلات کیلئے رابطہ کریں
8149397564



