ڈاکٹر فرید قاضی کی گل پوشی، جنتر منتر تحریک پر تبادلۂ خیال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 22, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) برہانپور میں آستانۂ اشرفی حضرت غفور پیرؒ کی بارگاہ میں حاضری کے بعد مہاراشٹر ریاست کانگریس اقلیتی شعبہ کے جنرل سیکریٹری الحاج مزمل علی خان نے اپنے رفقاء کے ہمراہ آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے سیکریٹری اور مہاراشٹر اقلیتی شعبہ کے نگراں ڈاکٹر فرید قاضی کی ان کے دفتر میں گل پوشی کرکے خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر الحاج مزمل علی خان نے ڈاکٹر فرید قاضی کو مہاراشٹر کے سیاسی و سماجی حالات سے واقف کراتے ہوئے اقلیتی حلقوں میں کانگریس پارٹی کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔
ملاقات کے دوران 27 جولائی کو جنتر منتر، نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس اقلیتی و دلت شعبہ کی جانب سے منعقد ہونے والے دھرنا و احتجاجی تحریک پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر فرید قاضی نے اس تحریک میں مہاراشٹر سے بڑی تعداد میں عوامی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دلتوں اور اقلیتوں کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اس احتجاج کو کامیاب بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر خلیل ٹھیکیدار، ببو بھائی، سید شکیل، سید عظیم اور مظہر خان بھی موجود تھے۔