واشم (محمد شاکر ہمدرد) ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج ریسوڑ میں مورخہ26 فروری 2024 کو جماعت نہم کی جانب سے جماعت دہم کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں تعلیم کی اہمیت اس عنوان کے تحت طلباء وطالبات کی رہنمائی کی گئی اس وقت اسکول ہذا کےبانی و صدر الحاج محمد کبیر محسن صاحب ، سیکریٹری ڈاکٹر وقار محسن ، پرنسپل ضمیر احمد خان ، سینئر معلم محمد ذاکر ، محمد صادق ، نصیر احمد ، صدر مدرس پرائمری محمد شاہد ، تمام اسٹیج پر جلوہ افروز تھے بحثیت صدر تقریب جونیئر لیکچرار ڈاکٹر وقار محسن نے اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتے ہوئے کہا کی زندگی میں تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.
روشن مستقبل کے لیے تعلیم لازمی ہے اپنے علامہ اقبال کیمپس میں طالب علم کو لگنے والے تمام تر تعلیمی وسائل سےبانی و صدر الحاج محمد کبیر محسن نے مالامال کر دیا ہے اس لیے آپ صحیح سمت میں اپنے آپکو چلائے اور اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر بنے دور جدید میں اپنے آپکو تعلیم سے دور رکھنا اپنے ہاتھوں پیروں پر کلہاڑی مارنا کے مصداق ہے اس لیے تعلیم حاصل کرکے ایک اچھا انسان بننا مقصود ہے اسٹیج پر جلوہ افروز شخصیات نے بھی طلباء وطالبات کی بہترین انداز میں رہنمائی کیں ۔
جماعت دہم کے طلباء وطالبات نے بھی ادارہ ہذا سے متعلق اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا۔ رسم شکریہ ناظم سعید احمد خان نے بحسن وخوبی ادا کیا ۔ اور تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ نے طعام نوش فرمایا اور خوشگوار ماحول میں تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔اس وقت اسکول ہذا کا تمام تر تدریسی اور غیر تدریسی عملہ بنفس نفیس حاضر تھا ۔




