بورنار (پریس ریلیز) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں قومی سائنس دن کے موقع پر ایک شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس کا خاص مقصد تحقیقات اور تجربات کے لیے طلبہ کو ترغیب دینا نیز ان میں سائنسی نقطہ نظر پیدا کرنا ہے۔عیاں رہے کہ ہر سال ہندوستان میں 28فروری کو ڈاکٹر سی وی رمن کی اہم دریافت Raman Effect کی یاد میں قومی سائنس دن منایا جاتا ہے۔اس نمائش میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے اپنے طور پر تیار کردہ تقریباً 30ماڈلس پیش کیے۔
نمائش کا افتتاح اسکول کے صدر مدرس سلیم شاہ سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔انھوں نے طلبہ کی اس کامیاب کوشش پر انھیں اور سائنس پڑھانے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔نمائش میں اول مقام ماہین اکرم دیشمکھ (دہم) اور دوم مقام الفیہ سید علی (پنجم) نے حاصل کیا۔اول اور دوم حاصل کرنے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
نمائش کی کامیابی کے لیے سائنس کے سینئر استاد عارف محمد خان کے ہمراہ شیخ امیر حمید اور روشن جعفر نے انتھک محنت کی۔ساتھ ہی پروگرام کی کامیابی کے لیے شیخ جواد انجم،فیروز پٹھان، شیخ صادق و مظہر خان کا تعاون حاصل رہا۔غیر تدریسی عملہ میں عاقب کھاٹک،مشتاق بھائی،یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے محنت کی۔





