(پریس ریلیز ) مدارس اسلامیہ دین اسلام کے قلعے ہیں۔ یہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں۔ملت اسلامیہ کا ہر فرد دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔ اسی نیک مقصد کے پیش نظر مدرسہ جامعہ ابوہریرہ (رضی اللہ تعالی عنہ) غازی آمنہ نگر ناندگاؤں روڈ، ایولہ ضلع ناسک میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بِے انتہا مسرت ہو رہی ہے کہ مدرسہ ھذا میں تعلیمی سال کے اختتام پر ایک عظیم الشان جلسہ عام کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
واضح رہے اس پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا عبدالشکور ملی،حضرت مولانا اسمعیل ندوی، حضرت مولانا وسیم یوسفی صاحبان کریں گے۔
اس جلسہ عام کی صدارت حضرت مولانا نظام الدین فخر الدین دامت برکاتہم (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پونہ) کے ذمے ہوگی.
مقرر خصوصی کی حیثیت سے مشہور و معروف عالم دین شیر برار بیباک صحافی حضرت مولانا مفتی محمد ہارون ندوی صاحب دامت برکاتہم (ڈائریکٹر وائرل نیوز,صدر کل ہند وائس آف میڈیا،صدر جمعیتہ علماء جلگاؤں اپنے مخصوص انداز میں ملت اسلامیہ اور فارغ ہونے والے خوش نصیب طلبہ کے درمیان خصوصی خطاب کریں گے۔
واضح رہے یہ پروگرام 5 مارچ 2024 بمطابق 23 شعبان 1445 ہجری بروز منگل بعد نماز مغرب فورا منعقد ہوگا۔ آپ سے درخواست ہےاپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ضرور تشریف لائیں۔
آپ کی شرکت مدرسہ کے حق میں خیر کا ذریعہ ہوگی۔(ان شاء اللہ)
الدا عیان. ناظم مدرسہ حافظ محمد شاکر عالمگیری و اساتذہ کرام، ٹرسٹیان جامعہ ابوہریرہ (رضی اللہ تعالی عنہ) و نوجوانان ایولہ ضلع ناسک
مزید معلومات کے لیئے اس نمبر پر 9511282919 پر رابطہ قائم کریں۔پیشگی شکریہ




