عوام الناس کو بقرعید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک بہترین غذائیت سے بھرپور عضو کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں
جسے عام زبان میں کلیجی (جگرliver) کہتے ہیں.
کلیجی ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے.
جو قدرتی طور پر پروٹین protein ، وٹامنزvitamins*، اور معدنیات minerals سے بھرپور ہوتی ہے۔
گائے کی نسل کی کلیجی ہمارے مدافعتی نظام کو بوسٹر یا immunity booster کا کام کرتی ہے.
جسم کی بافتوں کی مرمت (tissues repair) میں اہم رول ادا کرتی ہے
اور کافی حد تک توانائی مہیا کرتی ہے۔
ریاستہائے متحدہ (united states) کے محکمہ زراعت کے سینٹرل ڈیٹا بیس( central data base) کے مطابق، ہر 100 گرام کلیجی (جگر) میں
1) 133 حرارے( کیلوریز calories)
2) 20.35 گرام پروٹین
3) 4.78 ملی گرام آئرن
4) وٹامن اے(vitamin A) کے 16,814( I U )
5) 1.1 ملی گرام وٹامن سی( vitamin c)
کولیسٹرول 274 ملی گرام پائے جاتے ہیں
کلیجی کی تھوڑی مقدار بھی جسم کی روزانہ کی ضرورت daily requirements کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہمیں ایک بیلنس ڈائیٹ balance diet کی ضرورت ہوتی ہے .جیسے سبزیاں. پھل، دالیں اور nuts وغیرہ
کلیجی اعلیٰ معیار کے پروٹین سے بھی بھرپور غذاء ہے
کلیجی وٹامن اے اور B COMPLEX کا بھی بہترین SOURCE ہے۔
کلیجی کئی معدنیات بھی بھرپور ہوتے ہیں، جن میں زنک Zinc ، آئرن Iron ، فاسفورس phosphorus، سیلینیم selenium اور کاپر copper شامل ہیں۔
یہ معدنیات جسم کے لیے درج ذیل افعال کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔
زنک zinc مدافعتی نظام immunity system بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔
آئرن iron جسم میں ہیموگلوبن haemoglobin کی مناسب پیداوار کے لیے ضروری ہے۔
فاسفورس phosphorus ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
سیلینیم selenium جسم کے استحالہ metabolism میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کاپر copper جسم میں توانائی کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔
ایک عام صحت مند شخص کو 100 گرام سے -250 گرام سے زائد نہیں کھانا چاہیے ۔
نوٹ : ایسے افراد جنکے کالیسٹرول بڑھے ہوئے ہیں انکے لئے کلیجی ایک غیر صحت بخش غذاء ہے انھیں پرہیز کرنا چاہیے ۔