کھام گاؤں (واثق نوید) 15 جون بروز سنیچر جماعت اسلامی ہند،پیپل گاؤں راجہ کی جانب سے دسویں بارویں اور نیٹ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اردو، مراٹھی اور انگریزی میڈیم کے طلباء کا استقبالیہ و کریئر گائیڈنس پروگرام سہاکار ودیا مندر انگلش اسکول میں بہت کامیاب انداز میں منعقد کیا گیا-
اس پروگرام کی صدارت سہل فرقان (ناظمِ ضلع بلڈانہ ،نارتھ) نے فرمائی-
مہمانانِ خصوصی کے طور پر جناب شکیل انجینئر (کریئر کونسلر)، عاطف امین ( ڈائریکٹر الامین کلاسیز اکولہ) اور گاؤں کی دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت فرمائی-
اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 44 طلباء کو انعامات سے نوازا گیا -
تقریباً 250 طلباء اور سرپرست حضرات نے شرکت فرمائی-
اللّه سبحانہُ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے پروگرام بہت کامیاب رہا- دعا ہے کہ فیصل سر اور انکی پوری ٹیم کو اللّه سبحانہُ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں بہترین اجر عظیم عطا فرمائے آمین