مالیگاؤں: مورخہ 6 جولائی 2024 بروز سنیچر، مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونیر کالج میں معزز مہمانان کرام تشریف لائے۔
چونکہ ہیڈ ماسٹر ہمدانی ریحان سر 31 جولائی 2024 کو اپنی 35 سالہ طویل تدریسی خدمات سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔
اسی مقصد سے مہمانان کی آمد ہوئی جن میں مہاتما گاندھی و دیا مندر کے وائس پریڈنٹ ڈاکٹر ہریش اڑ کے، مہاتما گاندھی و دیا مندر کے ڈائریکٹر و منماڑ کالج کے پرنسپل ڈاکٹرسبھاش نکم، سٹی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف ، ایل وی ایچ ہائی اسکول مالدہ کے ہیڈ ماسٹر راشد پٹھان ، رئیس سر صاحبان وغیر نفس بہ نفیس حاضر تھے۔
جنھوں نے ہمدانی ریحان سر کی طویل تعلیمی و تدریسی خدمات کا اعتراف تہہ دل سے کیا۔
موصوف کی خدمت میں گلدستہ ، شال، وگرانقدر تحائف پیش کیے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعبہ نشر و اشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول و جونیر کالج ۔

.jpg)