کھام گاؤں (واثق نوید) نگر پریشد اُردو مڈل اسکول ناندورہ کی ہفتم جماعت کی طالبہ رقیہ تسنیم محمد مشتاق نے 2024 میں منعقدہ پری سیکنڈری اسکول اسکالرشپ امتحان میں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکالرشپ حاصل کی ہے
اس کامیابی پر مڈل اسکول میں ایک چھوٹی سی تقریب میں رقیہ تسنیم محمد مشتاق کا استقبال کیا گیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں نگر پریشد ناندورہ کے چیف آفیسر ملند داروکار ، پرشاسن ادھیکاری گجانن وانکھڑے اور نگر پریشد اُردو مدرسہ نسواں کے صدر مدرس انوارالحق خصوصی طور پر موجود تھے۔
ملند داروکار نے رقیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر طلباء بھی رقیہ سے تحریک حاصل کریں۔ انھوں نے اس کامیابی کے لیے صدر معلمہ اور جملہ اسٹاف کو بھی مبارکباد دی۔ رقیہ کو دونوں اسکولوں کی جانب سے مومینٹو ، میڈل اور تحفے بھی دیے گئے۔ نظامت کے فرائض عتیق سر نے انجام دیے ۔
سید اسماعیل گوہر کے اظہارِ تشکر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

