مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) آج اچانک یہ خبرموصول ہوئی کہ معہدملت کےفاضل جناب مولانا یاسین ملّی صاحب(ملّی کیپ والے)ممبئی کےایک ہاسپٹل میں ﷲکوپیارےہوگئے اناللہ واناالیہ راجعون۔
مولانا موصوف معہدملت کےفاضل تھےاورسلائی میں اچھی مہارت رکھتےتھے٬خاص طریقےپرٹوپی بنانےاورسلنےمیں انہیں خاصی دسترس حاصل تھی٬وہ بڑی محنت سےحلال روزی کمانےکی فکرکیاکرتےتھے٬ہمارےپیر و مرشدحضرت مولاناسیدمحمدولی صاحب رحمانی رحمتہﷲعلیہ کےلیےبھی ان ہی سےٹوپی بنوائی جاتی تھی اورعمرکےآخری حصےتک حضرت والا رحمتہﷲعلیہ ان ہی کی بنائی ہوئی ٹوپیاں استعمال فرماتےتھے٬مولانا موصوف ادھرکافی عرصےسےعلیل چل رہےتھے٬علالت کےدوران کئی مرتبہ ملاقات ہوئی٬جب طبیعت تھوڑی ٹھیک ہوتی تھی وہ پھراپنےکاموں سےجڑجاتےتھے٬ادھرمہینےدومہینےسےعلالت میں شدت آگئی تھی اورقضائےالھی سےآج وہ ﷲکوپیارےہوگئے۔
میں ان کےاھل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ ﷲتعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے٬ان کےدرجات بلندفرمائے٬ان کےاگلےمرحلوں کو آسان کرےاورپسماندگان کوصبرجمیل بخشے(آمین یا رب العالمین)

.jpg)