کھام گاؤں (واثق نوید) پانچ سالہ ننھی امامہ لاریب نے رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر ایک نئی روایت قائم کی۔
امامہ، شعیب اللہ خان کی پیاری بیٹی ہیں، جنہوں نے اپنے والدین اور اہل خانہ کو فخر اور مسرت کے لمحات فراہم کیے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب ہر طرف روحانیت اور عبادت کا ماحول ہے، ننھے بچے بھی اس مبارک مہینے کی برکتوں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
امامہ لاریب نے اپنے ننھے ہاتھوں سے سحری کی اور پھر سارا دن بھوکی پیاسی رہ کر اپنے والدین کو حیران کر دیا۔
امامہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بے حد فخر ہے، جس نے اتنی کم عمری میں روزہ رکھ کر سب کو متاثر کیا۔
امامہ کے والد شعیب اللہ خان نے اپنی بیٹی کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امامہ نے ثابت کر دیا کہ عمر کوئی بھی ہو، اگر دل میں ایمان کی روشنی ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔
امامہ کے دادی بڑے ابّو اور پھوپھی و دیگر اہل خانہ نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور امامہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
امامہ نے افطاری کے وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر کھجور سے روزہ کھولا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔
امامہ لاریب کی کہانی ان تمام والدین کے لیے ایک مثال ہے جو اپنے بچوں کو رمضان المبارک کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ واقعہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ رمضان صرف بڑوں کے لیے نہیں، بلکہ بچوں کے لیے بھی روحانی تربیت کا بہترین موقع ہے۔
