مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمام دسویں کامیاب طلباء و طالبات کے لئے "اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ" کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 16, 2025
0
share
(پریس ریلیز) دسویں کے رزلٹ کے بعد بہت سے بچے پریشان رہتے ہیں کہ اب ہم کس طرف جائیں اور کون سے کورس کا انتخاب کریں ۔وہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ سائنس لیں آرٹس لیں کامرس کریں یا ٹیکنیکل کورسیز کا انتخاب کریں۔ کسی قسم کی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور اسی کورس کا انتخاب کر لیتے ہیں جس میں ان کا دوست جانا چاہتا ہے۔
نتیجتا تھوڑے دنوں کے بعد اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور دو چار مہینے کے بعد ہی کلاس چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ اسی کشمکش کو دور کرنے کے لیے اور طلبہ و طالبات کا رجحان معلوم کرنے کے لیے مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کے صدر الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایما پر فورم نے بتاریخ ۲۲ مئی 2025 بروز جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سردار کیمپس اسلام نگر میں میں ایک ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے ۔ یہ ٹیسٹ شہر مالیگاؤں کے اولین کریئر کونسلر محترم جناب مختار یوسف سر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس ٹیسٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو واضح طور سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کس کورس کا انتخاب کریں۔ اس لیے سرپرست حضرات اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو اس ٹیسٹ میں شریک کرائیں۔ شہر اور بیرون شہر اس ٹیسٹ کی ہزاروں روپیہ فیس ہوتی ہے لیکن مالیگاؤں ایجوکیشن فورم نے اس ٹیسٹ کے لیے صرف اور صرف 50 روپیہ فیس رکھی ہے۔ اس ٹیسٹ میں شریک ہونے کے لیے درج ذیل مقامات سے فارم حاصل کریں اور فارم بھرنے کے بعد اسی مقام پر 50 روپیہ فیس کے ساتھ جمع کرا دیں ۔ نمبر۱۔ رضوان ربانی سر اسلام پورہ 8983174977 ۲۔ توصیف احمد سردار پرائمری سکول اسلام نگر مالیگاؤں 8788998763 نمبر۳۔ نیو ماڈرن زیراکس۔چونا بھٹی مالیگاؤں 9226217551 نمبر ۴۔ بشری میڈم مسجد افتاب سر، حسن پورہ 8999850273 فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 مئی 2025 شام پانچ بجے تک۔ اہم نوٹ 24 مئی 2025 بروز سنیچر صبح 10 بجے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں کریئر گائیڈنس کا ایک اہم پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے ۔طلبہ طالبات نیز سرپرست حضرات اس پروگرام میں ضرور بضرور شریک رہیں ۔اسی پروگرام میں اپٹیٹیو ٹیسٹ کا رزلٹ دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں عظیم فلاحی سر 9518544142 عارف نثار سر 9226933081 صدیقی اعجاز سر اساتذہ کرام اسے اپنی اسکول کے دسویں کے بچوں کے گروپ میں ضرور بہ ضرور شیئر کریں