امراوتی روایتی کرکٹ ٹورنامنٹ، پروفیشنل ٹیچرس امراوتی پریمیر لیگ PTAPL میں زینول ایونجرز کی شاندار فتح
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 16, 2025
0
share
ملکاپور: 16/ میٔ ( محمد احسان سر ) امراوتی 13 مئی صفیہ کیمپس امراوتی میں منعقدہ PTAPL SEASON 4 پروفیشنل ٹیچرس امراوتی پریمیئر لیگ ناںٔیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں زینول ایونجرز نے ربانی ٹیم کو شکست دے کر اپنی شاندار جیت درج کراںٔی اور ٹرافی اپنے نام کرا لیا. زینول ایونجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 90 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں ربانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کیا لیکن انکا فارم تشویش کا باعث بنا اور 54 رن پر ہی ٹیم سمٹ گئی.
کپتان سمیر خان کی شاندار بیٹنگ، وسیم سر اور وسیم انصاری کی جارحانہ بیٹنگ و اننگز، عادل سر کی بھی بہترین بلے بازی و فیلڈنگ ،ملکاپور پارپیٹھ کے رضا اللہ خان کے اہم و بہترین کیچیز، نیز شعیب احمد کی شاندار بولنگ ٹیم نے جیت حاصل کی نیز جیت دلانے میں سبھی کھلاڑیوں نے کلیدی کردار ادا کیا. ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریاض سر، نعمت سر، امول پکھالے سر، توصیف سر اور زاہد سر نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا. اسی طرح ٹیم کے اونر ضمیر سر نے میدان میں آکر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا. کیمپس انتظامیہ اور شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور زینول ایونجرز کے بہترین کھیل پیش کرنے پر انکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی. کپتان سمیر خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر "مین آف دی میچ" اور مین آف د سیریز کا اعزاز تفویض کیا گیا. جبکہ وسیم سر کو "اسٹائلش بیٹسمین" کے ایوارڈ سے نوازا گیا ـ "بیسٹ بالر" جاوید جگا سر اور "بیسٹ کیپنگ" ایوارڈ سے توصیف سر کو نوازا گیا ۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا "انرجیٹک پِلر" ایوارڈ نعمت سر کو تفویض گیا۔ ساتھ ہی فیلڈنگ میں زبردست کارکردگی ادا کرنے اور مضبوطی سے کھیلنے پر رضااللہ خان کو بیسٹ ٹورنامنٹ آف د فیلڈر کے اعزاز سے نوازا گیا. مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے آئے باصلاحیت و بہترین کھلاڑیوں نے اس مقابلے کو اپنے فارمنس سے دلچسپ بنادیا. واضح ہوکہ جب سے یہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تب سے اس نے بالخصوص مہاراشٹر کے اساتذہ کو پوری طرح سے اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے. ہر سال مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں سے درجنوں اساتذہ اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن رہے ہیں اور ان ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے زبردست پرفارمنس پیش کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہیں ہے اور شاںٔقین کی واہ واہی اور سراہنا بٹور رہےہیں۔