ملکاپور، اردو میڈیم ضلع پریشد ہائی اسکول میں ٹاپر طلبہ کا ٹرافی دے کر کیا گیا استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 28, 2025
0
share
ملکاپور: 28 مںٔی ( محمد احسان سر ) موصولہ معلومات کے مطابق ملکاپور ضلع پریشد ہائی اسکول میں 27 مںٔی 2025 بروز منگل صبح 11 بجے عظیم الشان جلسہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد بلاک ایجوکیشن آفیسر این جی پھاڑکے سر کی صدارت میں کیا گیا۔ بطور مہمان خصوصی شندے سر ( ADEI) , واگودے سر ( سمرگ شکشا ) صدر مدرس محمد شہاب الدین سر، مبشر خان سر لیکچرار اکولہ ، سید احفاظ ( صدر اسکول انتظامیہ کمیٹی ) خصوصی طور سے موجود تھے. گذشتہ 13 مںٔی کو میڑک بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا تھا ۔ جس میں ملکاپور کے تمام اردو میڈیم اسکولوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول کی طالبہ عاںٔشہ محمد امتیاز رنگریز اور طالب علم محمد شماںٔیل محمد عابد نے امتیازی نمبرات حاصل کر ٹاپ کیا ساتھ ہی اسی اسکول سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے الفیہ الم محمد اعجاز رنگریز ، انشراح محمد عابد ، صفیہ مریم محمد صادق ، فیضان محمد نجم الحسن ، محمد صادق محمد عتیق نے نمایاں نمبرات حاصل کر امتیازی حیثیت درج کراںٔی۔ ان تمام طلباء وطالبات کو صدر مجلس اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں ٹرافی پیش کر والہانہ استقبال کیا اور تمام کی حوصلہ افزائی کی گئی. تقریب کے صدر این جی پھاڑکے سر نے طلبہ کی ستائش کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کی رہنمائی کی اور انھیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی پرروز ہدایت و نصیحت کی دیگر موجود مہمانان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کی بہت اچھے انداز سے رہبری و رہنمائی فرماںٔی. نظامت کے فرائض فیروز خان فیروز سر نے بحسن خوبی انجام دیںٔے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے حسین سر، خالد قاضی سر ، کھندے سر ، کوثر باجی ، بابو لال دیشمکھ و دیگر عملے نے خوب محنت کی.