جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اینگلو اردو ہائی اسکول دھرن گاؤں کے معاون معلم مشتاق علی محبت علی کو دھرن گاؤں تعلقہ سے ارنڈول -دھرن گاؤں تعلقہ سیکنڈری ٹیچنگ نان ٹیچنگ کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے ماہر ڈائرکٹر کے عہدہ پر تقرر کیا گیا.
مشتاق علی میں موجود تنظیمی صلاحیتوں اساتذہ کرام سے متعلق کام، انتخابی کاموں میں منصوبہ بندی ، تعلیمی، سماجی خدمات، طلباء کی فلاح و بہبود وغیرہ کی وجہ سے تعلقہ کے تمام اساتذہ کرام کیانجمنوں اور تدریسی، غیر تدریسی عملہ نے محسوس کیا کہ اس ہنر مند، فعال اور تجربہ کار شخص کو جو مسلسل ممبران کے مفادات کا تحفظ کرے گا،
کو تنظیم کا ممبر بنایا جانا چاہئے۔ اس سلسلے میں پرنسپل شیخ شکیل، معاون معلمین و غیر تدریسی عملہ تعلقہ کے ماہر ساتھیوں کی افہام وتفہیم کے بعد تنظیم کے عہدیداروں نے مشتاق علی کو ماہر ڈائریکٹر کے طور پر نمائندگی دی۔
اس تقرری پر سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر آبا صاحب سی کے۔ پاٹل، ٹی ڈی ایف کے صدر ڈی ایس پاٹل، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایس ایس پاٹل، نان ٹیچنگ ایسوسی ایشن کے صدر و اراکین، کے ساتھ نومنتخب چیرمین شریمتی روپالی راٹھوڑ، وائس چیرمین آرتی جین، اینگلو اردو ہائی اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر و اراکین ،پرنسپل شکیل شیخ اور تمام اسٹاف ممبران، اردو اراکین سوسائٹی نےانہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔