ملکا پور، رئیس خان جمعدار کا کانگریس شہر صدرِ مقرر ہونے پر والہانہ استقبال اور پارٹی کے خیمے میں جشن کا ماحول
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 30, 2025
0
share
ملکاپور: 30/ جون ( محمد احسان سر ) ملکاپور بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کے سینئر و قدآور رہنما سماجی ، ثقافتی تجربہ کار شخصیت کے مالک الحاج رشید خان جمعدار جنھوں نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ سچائی فرض شناسی نبھاتے ہوئے پارٹی کا ستونِ بن کر پارٹی سے جوڑے رہے اور کانگریس پارٹی میں سانس لی ہر حال میں و ہر بحران کے دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ کامیابی کا مظاہرہ کیا۔
صدر بلدیہ اور ناںٔب صدر کے عہدے پر فائز ہوتے رہے پارٹی اور پارٹی کے عہدیداران ، ذمہداران و کارکنان نے بھی ان احترام کیا اور انھیں افضل جانا الحاج رشید خان جمعدار کی ان تمام خدمات اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس پردیش صدر ہرش وردھن سپکاڑ اور پارٹی نے ان کے فرزند حاجی رںٔیس خان جمعدار کو بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کا ملکاپور شہر صدر مقرر کیا اور گذشتہ روز صدر ہرش وردھن سپکاڑ جی کے حکم سے اور ایڈوکیٹ گنیش راؤ پاٹیل مہاراشٹر کانگریس پردیش جنرل سیکریٹری کے ہاتھوں رںٔیس خان جمعدار کو شہر صدر مقرر کا تقرری نامہ پیش کیا گیا۔ پارٹی کے اس اعزاز اور صدر منتخب کرنے پر حاجی رںٔیس خان جمعدار نے صدر ہرش وردھن سپکاڑ ، ایڈوکیٹ گنیش راؤ پاٹیل ، سابق رکنِ اسمبلی راجیش بھاؤ ایکڑے ، ڈاکٹر اروند کولتے و تمام کانگریس پارٹی تمام ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ اس ضمن میں شہر صدر منتخب ہونے پر پارٹی کے عہدیداران ، کارکنان و شہر کے معززین و خاص و عام نے رںٔیس خان جمعدار کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ان کے والد محترم الحاج رشید خان جمعدار نے بھی صدر ہرش وردھن سپکاڑ ، ایڈوکیٹ گنیش پاٹیل، سابق رکنِ اسمبلی راجیش بھاؤ ایکڑے، ڈاکٹر اروند کولتے و تمام کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کیا. رںٔیس خان جمعدار نے کہاکہ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ملکر پارٹی کے اتحاد و مضبوطی کیلئے اور پارٹی کو وسیع کرنے کے لئے دل و جان سے محنت کرونگا پارٹی نے بھی امید ظاہر کی کہ رںٔیس خان جمعدار صدر کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد امید کی کسوٹی پر کھرا ثابت ہوگے.