الحمد للہ عزوجل! یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ مدرسہ اہلسنت سید محمد اظہار اشرف علیہ الرحمہ (رمضان پورہ ،ماسٹر کالونی ،مالیگاؤں ) میں شام کی شفٹ میں حافظ اویس رضا مالیگ صاحب کے پاس میرے شہزادے محمد حسان محمد آصف نے اللہ پاک کے فضل وکرم، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے طفیل اور مدرسے کے مدرسین کی کوششوں سے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا. میں مدرسے کے ذمہ داران و مدرسین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مدرسے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائےآمین. المرسلہ:- محمد آصف فیمیلی