جلگاؤں:(عقیل خان بیاولی)ضلعی فٹبال شائقین کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ جلگاؤں کی عرشیہ تڈوی کا انتخاب ’’راج ماتا جیجا بائی ٹرافی‘‘ خواتین قومی فٹبال مقابلہ (اوپن گروپ) کے لیے مہاراشٹر کی عارضی ٹیم میں کیا گیا ہے۔
یہ مقابلہ 14 ستمبر سے گجرات میں شروع ہوگا جبکہ عرشیہ کا تربیتی کیمپ 25 اگست سے ممبئی کے کوپریج فٹبال میدان میں منعقد ہوگا۔اسی دوران، شیربور میں منعقدہ بین الاضلاعی مقابلہ سے 14 سال سے کم عمر گروپ میں جلگاؤں کے پارتھ پاٹل نے بھی مہاراشٹر ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
اس کا تربیتی کیمپ بھی عنقریب اوپرے میں شروع ہوگا۔اس دوہری کامیابی سے جلگاؤں فٹبال تنظیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تنظیم کے سکریٹری فاروق شیخ، چیف کوچ راحیل احمد سمیت دیگر کھیلوں کے شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔
اسی کے ساتھ تنظیم کے سرپرست اشوک بھاؤ جین، صدر ڈاکٹر اُلہاس پاٹل، کارگزار صدر ڈاکٹر انیتا کولہے نائب صدر ظفر شیخ امتیاز شیخ طاہر شیخ علی عمر سمیت دیگر معزز اراکین نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
جلگاؤں کے ان باصلاحیت کھلاڑیوں سے ریاستی سطح کے فٹبال میں نئی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔