مدرسہ فرقانیہ جدید کا پچاسواں جلسہ کامیابی سے ہمکنار از قاری حفیظ الرحمن شمسی 8530489266
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 18, 2025
0
share
مالیگاؤں الحمدللہ 16۔اکتوبر 2025ءکو بعدنماز عشاءمینارہ مسجد مالیگاؤں میی حافظ جمیل ابن حافظ حفیظ الرحمن صاحب امام مینارہ مسجد کی صدارت میی ناظرہ قرآن باالتجویدکا جلسہ منعقدہوا. جس میں قاری الیاس صاحب کےتین خوش نصیب شاگرد طلباء جو بعدنماز عشاء تعلیم بالغہ میں زیرتعلیم تھے۔
تجوید سے قرآن پاک پڑھنا سیکھا ان کو صدر جلسہ کے دست مبارک سےسند دی گئی۔ حافظ راشدیوسف بطخ اورقاری جمال نثاراورقاری محمدعارف فلاحی کےدست سے دستار بندی کی گئی۔
قاری محمدالیاس صاحب پچاسوں سال سےتعلیم بالغہ میں خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
جس میی اکثریت ایسے افراد داخلہ لیئے تھے۔جو بچپن میی قرآن نہیی سیکھا ۔ان لوگوں کو قاری بناے اور ایسے سینکڑوں کی تعداد ھے۔ دس سال پہلے مدرسہ کےسالانہ جلسہ میی حضرت مولانا عبدالباری شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ نےفرمایا تھا کہ قاری حفیظ الرحمن شمسی لوم چلاتےہوے۔ بعد عشاء مدنی مسجد میں قاری الیاس صاحب کےپاس پڑھ کرقاری بنے۔
اسی بنیاد پر بیس سال امامت کئے 14سال دارالعلوم محمدیہ میی معلم رھے۔27سال دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماءکے صدر رھے۔
ان کے دور صدارت میی تین ریاستوں میی مہاراشٹر۔ایم۔پی۔جھارکھنڈ میں مکاتب و مساجد کا دیھاتوں میی نظام قائم ہوا۔ یہ ساری نیکیاں قاری محمدالیاس کےنامہاعمال میی بھی لکھی جاےگی۔
صدرجلسہ حافظ جمیل صاحب نےکہا کہ 65سال سے قاری الیاس صاحب تجوید وقرات کی تعلیم عام کرر ھے ہیں۔ گھرمیی لڑکیوں کو مسجد میں اکثر بڑی عمر کے افراد کو فی سبیل للہ ابھی تک پڑھا رھے ھیں ۔ الحمدللہ اورایسے طالب علم پڑھے جن کی امید نہیی تھی کہ پڑھیں گے۔ 25سال 40 سال 65 سال والے پڑھ کرفارغ ہوے۔ 91 سال کی عمر میں بھی چشمہ نہیی لگا۔چلنے پھرنے میی کسی کی محتاجی نہیی اور ابھی تک پڑھا رھے ھیں ۔ حقیقت میی قاری محمدالیاس صاحب امت کاسرمایہ ہیں ۔قاری صاحب کی خدمت میں الحاج ریاض احمد صاحب برف والے اور الحاج اعجاز احمد انڈیگو کی جانب کپڑے کاجوڑ اپیش کیا گیا۔