ملکاپور ، فیروز خان فیروز ، ضلع پریشد مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 17, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد ہائی اسکول ملکاپور کے فعال و سینئر مدرس فیروز خان فیروز کو ان کی مثالی تدریسی کارکردگی، طلبہ کی ہمہ جہتی تربیت اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں بلڈھانہ ضلع پریشد کے جانب سے ضلع مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل 8 اکتوبر 2025 کو فیروز خان فیروز کو مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی، اقلیتی وزارت حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ انہیں اکیڈمی کے پچاس سالہ جشن ، سہ روزہ "گولڈن جوبلی تقریب بہارِ اردو" — کے دوران تفویض کیا گیا۔ مسلسل دو سطحوں پر ملنے والے ان ایوارڈز سے نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہوا ہے بلکہ اردو تعلیم کے میدان میں ملکاپور شہر کا وقار بھی دوبالا ہوا ہے۔