اٹالی ، جلیل ارشد خان ، ضلع پریشد مثالی مدرس ایوارڈ سے سرفراز تعلیمی و ادبی خدمات کا اعتراف، اساتذہ برادری میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 17, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے فعال و متحرک گریجویٹ ٹیچر جلیل ارشد خان کو ان کی مثالی تدریسی، تنظیمی اور تخلیقی خدمات کے اعتراف میں ضلع پریشد مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ضلع پریشد بلڈھانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ چھ برسوں (2019 تا2025) کی زیر التوا فہرست کا اعلان رواں سال کیا گیا، جس میں ضلع کے ممتاز اساتذہ کو اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
ایوارڈ تقسیم کی پُروقار تقریب 15 اکتوبر کو گردے واچنالیہ بلڈھانہ میں منعقد ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلاب راؤ کھرات کے ہاتھوں جلیل ارشد خان کو شال، ہال، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ، ایجوکیشن افسر وکاس پاٹل اور ضلع پریشد کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ جلیل ارشد خان نے نہ صرف درس و تدریس کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے بلکہ اردو ادب میں بھی قابلِ ذکر خدمات انجام دی ہیں۔ آزاد نظم میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں نے انہیں ادبی حلقوں میں ایک منفرد پہچان عطا کی ہے۔ اسکول میں وہ طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے مختلف نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں، اور جدید ٹیکنالوجی جیسے پروجیکٹر، پرنٹر اور کمپیوٹر کے ذریعہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر کھام گاؤں تعلقہ کے تعلیمی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اساتذہ برادری، طلباء اور مقامی سماجی رہنماؤں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن تعلیمی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔