آکولہ ، جاوید اقبال , ضلعی سطح کے’مثالی معلم ایوارڈ" سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 21, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں جاوید اقبال عبدالمطلب (سینئر مدرس) کو ضلع پریشد اکولہ کی جانب سے ضلع سطحی معلمِ مثالی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول، اکولہ کے ممتاز مدرس جاوید اقبال عبدالمطلب کو ان کی معیاری تدریسی خدمات، طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی اور سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں تعلیمی محکمہ، ضلع پریشد اکولہ کے تحت یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جاوید اقبال عبدالمطلب جیسے اساتذہ ہی تعلیم کے میدان میں نئی سمت اور معیار قائم کرتے ہیں۔ ان کی خدمات سے نہ صرف ادارے کو بلکہ پورے ضلع کو فخر حاصل ہوا ہے۔