مالیگاؤں (پریس ریلیز)ادارۂ خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کی جانب سے گذشتہ سال 2024 میں ہونے والے آل مہاراشٹر مسابقہ تفسیر و حفظ حدیث میں اول انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علم کو علی حج و عمرہ ٹور کے مالک جناب حاجی محمد آصف صاحب کی جانب سے سعادت عمرہ کا اعلان کیا گیا تھا. چنانچہ گذشتہ دنوں حاجی آصف صاحب نے اپنے ٹور کی معرفت اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے خوش نصیب طالب علم کو سفر عمرہ کی سعادت سے سرفراز کیا۔ فجزاکم اللہ خیرا۔ حاجی محمد آصف صاحب کی اس اہم خدمت وحوصلہ افزائی پر 18 اکتوبر 2025 بروز سنیچر ادارے کے اراکین نے حاجی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک سپاسنامہ پیش کیا اور آئندہ کے لیے مزید تعاون کے اعلان پر نیک خواہشات پیش کی۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم خدمت کو قبول کرتے ہوئے علی حج و عمرہ ٹور کو مزید ترقیات سے نوازے، زائرین کو متوجہ کرے، مہمانان خدا و رسول کی خدمت کی توفیق عطاء فرمائے (آمین)