حضرت مولانا سعید احمد ملی کی رحلت معہد ملت کے لیے بڑا نقصان!
جنوری 12, 2026
0
ابھی ابھی یہ خبر موصول ہوئی کہ معہد ملت کے سابق صدر المدرسين استاذ الاساتذہ حضرت مولانا سعید احمد ملی قاسمی رحلت فرما گئے، (انا لله وانا اليه راجعون) حضرت مولانا معہد ملت اور دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے، انھوں نے نصف صدی سے زیادہ معہد ملت میں تدریسی خدمت انجام دی، فارسی زبان و ادب پر ان کو دسترس حاصل تھی، شیخ سعدی کی مشہور زمانہ کتاب "گلستاں" ہمیشہ ان کے زیرِ درس رہی، کئی سال تک وہ معہد ملت کے صدر مدرس بھی رہے اور معہد کے زیر نظم چلنے والے بنات کے مدرسے کے ذمہ دار بھی، مجھے بھی ان سے پڑھنے کی عزت اور سعادت حاصل ہے، ان کی رحلت معہد ملت کے لیے بڑا نقصان ہے اور ابنائے معہد ملت کے لیے بڑی غم انگیز خبر بھی، دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے - (آمین یا رب العالمین)
Tags
