لاکھنواڑہ ، یومِ صحافت پر ایڈووکیٹ شہزاداللّہ خان کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 11, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) یومِ صحافت کے بامعنی موقع پر گرامن پترکار سنگھ، کھام گاؤں کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول، لاکھنواڑہ میں ایک باوقار اعزازی تقریب منعقد کی گئی،
جس میں نوجوان اور متحرک سماجی قائد ایڈووکیٹ شہزاداللّہ خان زبیراللّہ خان کو ان کی نمایاں سماجی خدمات اور عوامی فلاحی کردار کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت پرومود باپو دیشمکھ نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر رامیشور پوری، چندن سنگھ راجپوت، بھاجی بھاکرے، کشور اپّا بھوسلے، سنتارام تائیڈے اور سندیپ پال مہاراج نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے ایڈووکیٹ شہزاداللّہ خان کی سماجی وابستگی، نوجوانوں کی رہنمائی اور انصاف کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے سماج کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ اس موقع پر سندیپ پال مہاراج کی سماجی بیداری پر مبنی سپت کھنجیری کیرتن نے سامعین پر گہرا اثر چھوڑا اور سماج میں مثبت تبدیلی کا پیغام دیا۔ تقریب کی کامیاب نظامت کرشنا چودھری نے انجام دی۔ اختتام پر گرامن پترکار سنگھ کے عہدیداران نے واضح کیا کہ یومِ صحافت صرف صحافیوں کے اعزاز کا دن نہیں بلکہ ان تمام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جو سماج کی تعمیر میں خاموش مگر مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔