مہانگر پالیکا اردو لڑکوں کا اسکول نمبر 5، سولاپور جماعت : سوم (Class 3) طالب علم کا پہلا روزہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 22, 2026
0
share
مہانگر پالیکا اردو لڑکوں کا اسکول نمبر 5، سولاپور کے جماعت سوم کے ہونہار طالب علم محمد زید خربوزے والے نے شوقِ عبادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔ محمد زید کا تعلق رویوار پیٹھ، سولاپور سے ہے۔ کم عمری میں روزہ رکھنے پر والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے بھی محمد زید کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ محمد زید کو صحت، کامیابی اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے.(آمین)