سیف نیوز، مالیگاؤں کی جانب سے رضوان ربانی سر کو "ادیب مالیگانوی ایوارڈ" تفویض
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 11, 2026
0
share
مالیگاؤں ؛ مورخہ ٨ جون ٢٠٢٦ء بروز پیر دو شنبہ کو اسکس ہال مالیگاؤں میں منعقد تقریب بعنوان "شام ملاقات" اجرائ، ادبی و استقبالیہ تقریب میں شہر کے وہ قلمکاران جو بیرون شہر ملازمت یا کسی غرض سے اپنے شہر سے دور ہیں، ان سے ملاقات کی تقریب بعنوان شام ملاقات منعقد ہوئی۔
جس میں انہیں اعزاز سے بھی نوازا گیا ساتھ ہی شہر عزیز مالیگاؤں میں اردو زبان وادب کے حوالے سے اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے والوں کو بھی ایوارڈ تفویض کیے گئے جس میں ایک معروف نام رضوان ربانی بھی رہا رضوان ربانی سر درس و تدریس کے فرائض منصبی کے ساتھ ہی شہر میں منعقدہ سبھی علمی و ادبی، سماجی و ثقافتی، تہذیبی و فلاحی اور تعلیمی تقریبات کا حصہ بنتے رہتے ہیں رضوان ربانی سر بیک وقت سپاس نامے تحریر کرنا، کتابت سکھانا اور علمی و ادبی تقریبات کی نظامت وغیرہ سے بھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔
نیز مذہبی و طبی لحاظ سے بھی سرگرم رہا کرتے ہیں- خلوص و اپنائیت سے ہر جگہ مفاد عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں- رضوان ربانی سر کی مذکورہ تمام خوبیوں، صلاحیتوں اور قابلیتوں کے پیش نظر سیف نیوز مالیگاوں کی جانب سے معروف افسانہ نگار و معلم عظمت اقبال، اسکالر و معلم ڈاکٹر آصف فیض اور محقق و معلم اسماعیل وفا صاحبان کے دست مبارک سے"ادیب مالیگانوی ایوارڈ" تفویض کیا گیا۔ ہم عمیق دل سے رضوان ربانی سر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کا سلسلہ یوں ہی دراز رکھے اور ربانی سر کو یوں ہی ہنستا و مسکراتا رکھے آمین ثم آمین منجانب:- صدر و اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، صدر و اراکین انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں، صدر و اراکین ادارہ نثری ادب، صدر و اراکین زندہ دلان مالیگاوں، صدر و اراکین اردو رائٹرس کونسل، صدر و اراکین ادارہ دینیات اسلامی مدنی تعلیم، صدر و اراکین آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن، مالیگاؤں