لونار ، پیدائش و اموات اندراج میں تاخیر پر جمعیۃ علماء برہم، احتجاج اور بھوک ہڑتال کا انتباہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 11, 2026
0
share
لونار (واثق نوید) لونار نگر پریشد حدود میں پیدائش و اموات کے اندراج سے متعلق معاملات میں ہورہی تاخیر پر جمعیۃ علماء لونار کے صدر ایڈوکیٹ محمد رضوان جڈا نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیف آفیسر کو تحریری شکایت پیش کی ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نام کی درستگی اور تاخیر سے رجسٹریشن جیسے معاملات میں مہینوں دفتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، جس سے عوام کو شدید ذہنی و مالی پریشانی کا سامنا ہے۔
ایڈوکیٹ رضوان جڈا نے مطالبہ کیا کہ زیر التوا معاملات کو فوری حل کیا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر انتظامیہ نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو جمعیۃ علماء اور عوام کی جانب سے جمہوری طریقے سے شدید احتجاج اور بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔