مسجد انوار مدینہ میں درسِ قرآن کا دوبارہ آغاز، افتتاحی تقریب کل حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب درسِ قرآن کا افتتاح فرمائیں گے
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 23, 2026
0
share
مالیگاؤں: عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پاس واقع مسجد انوار مدینہ میں کئی سال سے جاری درسِ قرآن اللہ کے فضل سے مکمل ہو گیا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر درسِ قرآن کا نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب بدھ 24 جون 2026 کو عشاء کی نماز کے بعد رات 9 بجے ہوگی۔ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب درسِ قرآن کا افتتاح فرمائیں گے۔ مسجد انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اس بابرکت مجلس کو کامیاب بنائیں۔ جگہ: مسجد انوار مدینہ، مہاڈا پلاٹ، عائشہ نگر، پولس اسٹیشن کے پاس، مالیگاؤں وقت: 24 جون 2026، بعد نمازِ عشاء، 9 بجے