گناہ رحمت والی بارش کو روک دیتے ہیں,مفتی محمد ہارون ندوی یا رب ہم پر اپنی رحمت و برکت والی بارش برسا: جلگاؤں عیدگاہ میدان میں فرزندان توحید نے نماز استسقاء ادا کی و گڑ گڑا کر دعا مانگیں۔ جلگاؤں (سعید پٹیل)
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 23, 2026
0
share
جون کا مہینہ ختم ہونے کو ہے، بارش ابھی نہیں آئی، پوری نوع انسانی پریشان ہے، انسان، جانور ، چرند ، پرند درخت اور پودے سب بارش کے لیے ترس رہے ہیں، پانی زندگی ہے، بروقت بارش نہ ہو تو بہت بڑا نقصان ہے۔ بارش ہو گی، کھلے میدان میں نماز پڑھو اور اللہ سے دعا کرو، اللہ سن لے گا۔
اسی لیے سینکڑوں لوگوں نے آج اتوار صبح 7 بجے جلگاؤں شہر کے عیدگاہ میدان پہنچے۔ اس موقعہ پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی نے بارش نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوۓ کہا کہ ، جب اللہ ناراض ہوتا ہے اور بارش روک دیتا ہے۔ تو اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔
قحط سالی اور بارش کی شدید قلت کے وقت الله تعالیٰ سے التیجا کرکےبارش طلب کرنے کا خاص مسنون طریقہ ہے۔نماز استسقاء کی فضیلت ہے۔یہ عمل الله کی بارگاہ میں عاجزی ، توکل اور بے چارگی کا مقبول ترین اظہار ہے۔بعد ازاں جامعہ مسجد مرکز کے امام و خطیب حضرت مولانا عثمان مظہری کی امامت میں نماز استسقاء پڑھی گئی ، قبل ازیں مولانا موصوف نے رہنمائی کرتے ہوۓ گناہوں پر نادم ہوکر سچی پکی توبہ کرنے اور آئندہ گناہ نہ کرنے پر قائم رہنے کی تلقین کی۔
بعد نماز کے مفتی محمد ہارون ندوی نے خطبہ دیا اور پھر روتے ہوئے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے بارش کے لیے رحمت اور برکت کی دعا مانگی، اللہ تعالیٰ سے پوری انسانیت کے لیے رحمت ، امن و خوشحالی کی دعا اور رحمت باراں کی دعا کی۔ اس موقع پر بکریاں بھی ساتھ لائی گئ تھی ، کیونکہ یہ طریقہ خود ہمارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ جانوروں کو دیکھ کر، رحم کر کے ان کے لیے پانی (بارش) بھیجے گا۔
ہزاروں لوگوں نے روتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔ یقیناً اللہ سب کی دعائیں سنے گا اور رحمت کی بارش ضرور ہو گی۔ ایسی ہوگی کہ کوئی نقصان نہیں ہوگا ان شاء اللہ۔
اللہ اس کا ہاتھ نہیں پھیرے گا اور اپنی رحمت آج نہیں تو کل برسائے گا۔اس گڑگڑاتی دعا پر نمازیوں نے نم آنکھوں سے آمین کہا۔اے الله تو ہمیں اس بارش سے سیراب کر جو مددگار ، خوشگوار ، سرسبز کرنے والی مفید ہو ، نقصاندہ نہ ہو ، جلد ہو اور نفع بخش ہو۔نماز کے اہتمام میں عیدگاہ ٹرسٹ کی جانب سے انتظامات کیۓ گیۓ تھے۔