مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی محکمہ اقلیتی ترقیات منتر الیہ بمبئی کے زیر اہتمام اُردو گھر میں صوبائی سیمینار سوشل میڈیا کے ذریعے فروغ اردو کے امکانات. محبان اُردو اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ضرور شرکت کریں۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 16, 2026
0
share
مالیگاؤں؛ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی محکمہ اقلیتی ترقیات منتر الیہ بمبئی کے زیر اہتمام اُردو گھر مالیگاؤں میں صوبائی سیمینار سوشل میڈیا کے ذریعے فروغ اردو کے امکانات پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ثناء نیوز کو اس ضمن میں ملی تفصیل کے مطابق محترمہ سنيترا اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ حکومت مہاراشٹر (اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کھیل و نو جوان بهبود، اقلیتی تر قیات اور اوقاف ) (محترمه مادهوری مسال ریاستی وزیر،شہری ترقیات ٹرانسپورٹ سماجی انصاف، اقلیتی ترقیات اور اوقاف حکومت مہاراشٹر) کے تعاون سےاس اہم پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
بیرون شہر سے تشریف لانے والے مقررین میں سرفراز آرزو، حامد ا قبال صدیقی،شعیب خسرو، شارق نقشبندی، شاہ تاج خان، سراج آرزو،قاضی مخدوم صاحبان محبان اُردو سے خطاب کریں گے.
کلیدی خطاب : مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب پیش کریں گے ۔مقامی مقررین میں امتیاز خلیل،عبدالحلیم صدیقی منصور اکبر ،اکرم خان،خلیل عباس،اظہر مرزا،مختار عدیل، شکیل حنیف٫عطاالرحمن نوری،یوسف رانا،وسیم رضا خان،اسمعیل وفا،عمران راشد خان،حفظ الرحمن صاحبان مورخہ21 جولائی 2026 ، بروز منگل وقت : صبح 10:30 سے شام 4:30 بجے تک بمقام : اردو گھر، مولانا حنیف ملی نگر ، مالیگاؤں ( ناسک) میں اہم خطاب کریں گے۔ آپ سے شرکت کی درخواست ھے۔ الداعيان مادھوی کھوڑے چاورے سیکریٹری محکمہ اقلیتی ترقیات ( آئی اے ایس ) سید حسین اختر کارگذار صدر: مباراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی محکمہ اقلیتی تر قیات حکومت مہاراشٹر۔ اس پروگرام کے کنوینر : ہاشمی سید شعیب سپر نٹنڈنٹ ایگزیکٹو افیسر، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتہ اکادمی محبان اُردو کے درمیان حاضر رہیں گے