لاکھن واڑہ , لشکریہ نور بانو ہائی اسکول میں ڈرائنگ مقابلہ، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) طلبہ و طالبات میں فنِ مصوری کا ذوق پروان چڑھانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد سے ضلع بلڈھانہ کے لاکھن واڑہ میں واقع لشکریہ نور بانو ہائی اسکول و محمد شریف جونیئر کالج کے نو تعمیر شدہ ٹیریس شیڈ میں ایک پُرجوش ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں جماعت پنجم تک کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی فنی مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔
مقابلے کا انعقاد ادارے کے آرٹ ٹیچر عظیم اللہ خان کی نگرانی میں کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ادارے کے جنرل سیکریٹری محمد ذیشان اور پرنسپل محمد ذاکر حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور فنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مقابلے کے نتائج کے مطابق جونیئر گروپ میں شیرین صدف افروز احمد شیخ (جماعت ہفتم) نے اول، ترنم پروین شیخ قدیر (جماعت ہفتم) نے دوم اور المیرہ تحرین شیخ شفیق (جماعت ہشتم) نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح سینیئر گروپ میں فائزہ ارم عظیم اللہ خان (جماعت دہم) نے اول، اشفیہ فردوس محمد رفیق (جماعت یازدہم) نے دوم جبکہ ارمش فردوس شیخ ناظم (جماعت دہم) نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور اولیائے طلبہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارے کی اس تعلیمی و تخلیقی کاوش کو سراہا۔