موتلہ ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی نئی تعلقہ کمیٹی تشکیل
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 15, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے زیرِ اہتمام موتلہ تعلقہ سطحی اجلاس پُرجوش ماحول میں منعقد ہوا۔ جس میں تنظیم کی تعلقہ شاخ کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس کی صدارت قاضی رئیس الدین سر نے کی، جبکہ ضلعی صدر سید تنویر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ انتخاب میں معاون معلم شیخ سرور کو تعلقہ صدر، مرزا اظہار کو سیکریٹری، شیخ عارف اور جمیل احمد کو نائب صدور، انصاری محمد اشفاق کو جوائنٹ سیکریٹری، محمد فیروز کو کارگزار صدر، محمد شاہد کو خزانچی اور عمران خان کو ناظمِ نشر و اشاعت منتخب کیا گیا۔ امان اللہ خان، عرفان شاہ، آصف خان اور معین الدین کو سرپرستِ تنظیم جبکہ مینا کوثر بشیرالدین کو خواتین نمائندہ مقرر کیا گیا۔ ریٹائرڈ ٹیچر شیخ عزیز سر کو سبکدوش اساتذہ کے امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اجلاس میں ریٹائرڈ اساتذہ اور پی ایم شری اسکولوں کے صدر مدرسین کا استقبال کیا گیا۔ مکھیا منتری ماجھی شالا سندر شالا مہم میں تعلقہ موتلہ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کوتھلی اردو اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر روہین کھیڑ کے استاد شیخ کلیم سر کے فرزندان محمد شکیب کے جے جے ہسپتال ممبئی میں ایم بی بی ایس اور محمد شعیب کے آئی آئی ٹی ممبئی میں انتخاب پر خصوصی اعزاز کیا گیا۔ اسی طرح محمد شاہد سر کے فرزند محمد خزیمہ کو 12 سال کی عمر میں حفظِ قرآن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ وسیم خان سر کا شکشن سیوک نمائندے کی حیثیت سے استقبال کیا گیا۔ محمد عرفان سر، ضلعی سیکریٹری، اور شیخ عزیز سر نے اردو اساتذہ کے تنظیمی اتحاد کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔ نظامت شیخ اسلم سر نے کی جبکہ شکریہ مرزا اظہار سر نے ادا کیا۔ اجلاس میں تعلقہ کے اردو اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔