آل مالیگاؤں مسابقہ پارہ عم، سورۃ یس و رحمن حفظ اور مسابقہ اذان: مدرسہ اشاعت الاسلام قصاب باڑہ مسجد کے طالب علم محمد علی نے شہری سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 22, 2026
0
share
مالیگاؤں: مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں آل مالیگاؤں مسابقہ پارہ عم، سورۃ یس و رحمن حفظ اور مسابقہ اذان میں مقامی دینی درسگاہوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس باوقار مقابلے میں شہر بھر سے کل 46 مساہمین نے شرکت کی، جس میں تمام شرکاء کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس مقابلے میں معروف دینی درسگاہ مدرسہ اشاعت الاسلام قصاب باڑہ مسجد مالیگاؤں سے بھی دونوں شعبوں (فرع) میں ایک ایک طالب علم نے نمائندگی کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مدرسہ کے اساتذہ کرام کی انتھک محنت و تربیت کی بدولت، پارہ عم، سورۃ یس اور سورۃ رحمن حفظ کے شعبے میں مدرسہ کے ہونہار طالب علم محمد علی ابن نوید احمد نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت شہری سطح پر دوسرا (دوم) انعام حاصل کر کے مدرسہ اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ طالب علم کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ کے ذمہ داران، اساتذہ، محلہ کے باشندوں اور عقیدت مندوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم محمد علی اور ان کے اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن دینی مستقبل کے لیے دعائیں کی ہیں۔