صوبہ برار میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی عمدہ کارکردگ
کھام گاؤں (واثق نوید)اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے. 7. مارچ. 2021. سے مسلم سماج میں شادی بیاہ میں جاری بے جارسم و رواج کو ختم کرنے کیلئے ایک مہم چلائی گئی تھی .
اسان ومسنون نکاح
شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی سرپرستی و زیر نگرانی
اس مہم کے بہت ہی اچھے ثمرات ونتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں
صوبہ برار کے ضلع بلڈانہ تعلقہ بلڈانہ کے شہر دھاڑ میں آسان اور مسنون نکاح مہم کا آغاز دیکھتے میں آیا ۔
ملی جانکاری کے مطابق شہر دھاڑ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران
مولانا محمد کلیم ،
مفتی محمد سجاد اشاعتی ،
مولانا محمد انیس ،
مولانا نعیم ندوی ،
حافظ محمد مظہر ،
شیخ منشی شیخ گلاب
محمد یوسف محمد وزیر
شیخ طاہر شیخ الہ دین
محمد زبیر محمد یوسف
شیخ افضل شیخ بسم اللہ
عبدالرشید بھائی پاردھ
شیخ لالو شیخ یاسین
شیخ اکرام عبدالقدیر
ان احباب کی ترغیب ومحنت سے. 20. ستمبر 2021 بروز پیر
بعد نماز عصر منگنی کی رسم آسان ومسنون نکاح میں تبدیل ہو گئی ۔
ملی جانکاری کے مطابق محمد انیس صاحب ماہورہ تعلقہ جعفرآباد ضلع جالنہ کے فرزند محمد حذیف کی منگنی شیخ حسن صاحب زم زم نگر دھاڑ کی دختر عالیہ پروین سے ہونے جارہی تھی الحمدللہ ان احباب کی محنتوں سے نکاح میں تبدیل ہوگئی
اللہ ربّ العزت زوجین میں اور دونوں خاندانوں میں خوب محبت والفت پیدا فرمائے اور خیر وبرکت نازل فرمائے.



Bahut khoob
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ اللہ تعالٰی ہم تمام کو دین کا صحیح رخ اپنا کر دیگر قوموں تک دین اسلام کی سچی تصویر پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریں