کھام گاؤں (واثق نوید)معروف عالم دین ، داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی بے جا و غیر آئینی گرفتاری کے خلاف ملک گیر سطح پر انصاف پسند افراد بالخصوص مسلمانوں میں شدید بے چینی و ناراضگی پائی جارہی ہے۔ آسام میں حال ہی میں مسلمانوں کے خلاف انسانیت کو شرمسار کرنے والی حیوانیت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرے، احتجاج، اور مذمت جاری ہے۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر میں بھی کل جماعتی تنظیم کی جانب سے دونوں واقعات کی مذمت میں صدر جمہوریہ ہند کو ممورنڈم دیا گیا۔
ملی جانکاری کے مطابق آج 30 ستمبر کر دو پہر 12 بجے شہر کی تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام پر مشتمل کل جماعتی تنظیم کی جانب سے مولوی انیس اشرفی کی قیادت میں مقامی ایس ڈی او کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو ممورنڈم روانہ کیا گیا۔ جس میں مولانا کلیم صدیقی کی اتر پردیش، اے ٹی ایس کے ذریعے بے جا و غیر آئینی گرفتاری و آسام میں حال ہی میں بے گناہ مسلمانوں کے خلاف ظلم وزیادتی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مولانا کلیم صدیقی کی فورآ رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
آسام میں مسلمانوں پر ظلم وزیادتی کرنے والے افسران پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کی کل جماعتی تنظیم کے ذمہ دان، سیاسی رہنما ، معزز شخصیات موجود تھی۔
واضع رہے کی کھام گاؤں شہر میں کل جماعتی تنظیم مولانا کلیم صدیقی کے لئے احتجاجی ریلی، دھرنے آندولن کی تیاری میں تھی لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر آج شہریان کھام گاؤں کی جذباتوں کی ترجمانی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو مقامی ایس ڈی او کی معرفت ممورنڈم روانہ کیا گیا۔



السلام علیکم ! مولانا کلیم صدیقی صاحب : ملک بھارت کے مایہ ناز عالم دین ، مسلمانوں کے علاوہ ہر دھرم میں عزت کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ، انکے وطن ( پھلت ، یوپی ) کے ساکنان کے پاس بھی میڈیا پہنچ کر مولانا کلیم صدیقی صاحب کے متعلق معلومات حاصل کی ، مولانا ۔۔۔۔۔۔ کے وطن کے لوگوں نے موصوف کے حق میں گواہی دی کہ وہ ایک اچھے انسان اور مانوتا ہیں اور اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں ، سب دھرم کے ماننے والوں کو مل جل کر رہنے کی نصیحت کرتے ہیں آج تک انہوں نے ہم کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں دی بلکہ غمی اور خوشی میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں ، مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر شدید ناراضگی پایئ جارہی ہے ھمارا ۔۔۔ حکومت کے حکام سے مطالبہ ہے کہ مولانا محمد کلیم صدیقی کو جلد رہا کیا جائے ۔۔۔
جواب دیںحذف کریں