جلگاؤں (سعید پٹیل)بھساول کی تاپتی پبلک اسکول کی ششم جماعت میں زیر تعلیم ہونہار و ذہن طالب علم سفیان پٹیل نے بریکس کنٹریس BRICS Countriesبرازیل ،روس ،بھارت ،چین ، جنوبی افریقہ ، انڈونشیا اور ویتنام ان سات ممالک پر مشتمل ایک مقابلہ جاتی تعلیم کے تحت منعقد بین الاقوامی بی آر آئی سی ریاضی مقابلہ میں شاندار اور نمایاں مظاہرہ کیا و جیت حاصل کرکے بھساول ضلع جلگاؤں ، علاقہ خاندیش ہی نہیں بلکہ ریاست مہاراشٹر کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ایک گھنٹے کے آن لائن اس مقابلے میں سفیان پٹیل نے صرف ٢٤ منٹ ١١ سیکنڈ میں آؤٹ آف ٨٠ میں
سے ٨٠ یعنی سوفیصد نمبرات حاصل کرکے بہت اونچی اوڑان کی شاندار جیت درج کی۔یہ مقابلہ ٢٢ نومبر٢٠٢١ ء کو مذکورہ سات ممالک میں ایک ساتھ منعقد کیاگیاتھا۔اس تعلیمی مقابلے کو بھارت سرکار اور CBSE نئ دہلی نے انعقاد کیا تھا۔منعقد کردہ بریکس ٹیم کے ذریعے سفیان پٹیل کے سرپرستوں کو ای۔میل سے سفیان پٹیل کو بین الاقوامی جیت کی خوشخبری دی گئ ۔
اسی ضمن میں ادارے نے جیت کے ونرسرٹیفکیٹ کو بھی میل کیا ہے۔مذکورہ ممالک کےلیۓ یہ مقابلہ ہرسال اول جماعت تا ١٢ ویں جماعت کے طلباء کےلیئے الگ۔الگ منعقد کیاجاتا ہے۔مذکورہ ریاضی جیسے مشکل اور تعلیم کے اہم مضمون کے مقابلہ میں دنیابھر سے اول تا ١٢ ویں تک کے تیس لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا۔جس میں ششم جماعت کی رینک میں سفیان محمد حنیف پٹیل نے شاندار و نمایاں نمبرات سے جیت حاصل کی۔اس کی اس شاندار جیت سے اسکول و جملہ اسٹاف و
ضلع کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہیں۔سفیان پٹیل کی تعلیمی میدان میں آن لائن کے شاندار استعمال و کامیابی پر اسے اور اس کے سرپرستوں کو مبارکبادی پیش کی جارہی ہیں۔کئی ضلعی نامور شخصیات نے شاباشی اور مبارکبادی سے نوازا ہے۔
ماشاءاللہ بہت خوب بہت بہت مبارک
جواب دیںحذف کریں