موت العالم موت العالم
مالیگاؤں (نامہ نگار)مالیگاؤں شہر کی مشہور ومعروف شخصیت مولانا عبدالحمید ازہری کا انتقال ہو گیا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی وفات کی خبر سے شہر کا علمی ماحول مغموم ہوگیا اور کثیر تعداد میں علماء ، طلبہ اور شہرکی عوام میں رنج و غم کا ماحول ہو گیا ہے ۔ ان کا علمی، اصلاحی اور تربیتی فیض عام تھا،مرحوم خالص علمی شخصیت تھے اور انہیں علماء،طلبہ اور عوام میں یکساں طورپر قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔، آج اچانک ان کے انتقال سے متعلقین، عزیز و اقارب، تلامذہ کے علاوہ شہریان کو بھی گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ایک خبر کے مطابق مرحوم مولانا عبدالحمید ازہری گزشتہ کچھ دنوں سے سخت علیل تھے آخر آج انہوں نے داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ مرحوم شہر کی کل جماعتی تنظیم کے اہم رکن شمار کئے جاتے تھے اور ہمیشہ اصلاح معاشرہ کے لئے متفکر اور کوشاں رہتے تھے۔ ان کے اچانک چلے جانے سے بڑا علمی خلا پیدا ہوگیا ہے، مرحوم سادگی پسند، ملنسار اور ملی درد رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔
پسماندگان میں تین بیٹیاں اور پانچ بیٹےہیں۔ تدفین 4 دسمبر بروز سنیچر بعد نماز ظہر 2 بجے بڑا قبرستان مالیگاؤں میں کی جائے گی ۔ جمیعۃعلماء کے مقامی صدر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو بڑا علمی و ملی خسارہ قرار دیا اور کہاکہ مولانا عبدالحمید ازہری مرحوم کی عوامی و ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وہ عوام اور علماء میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے، اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرماکر ان کے درجات بلند فرمائیں۔اسی طرح شہر کی سیاسی ،سماجی و علمی شخصیات نے اُن کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
بشکریہ مانو سما چار بلاگ مالیگاؤں
السلام علیکم ! یہ اطلاع بہت ہی دکھ اور رنج کے ساتھ سننے میں آئی کہ مالیگاؤں کی عظیم شخصیت اور مالیگاؤں کے صف اول کے علماء میں
جواب دیںحذف کریںسے حضرت مولانا عبدالحمید صاحب
ازھری انتقال کر گئے ، اللہ تبارک وتعالیٰ
آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے ، مالیگاؤں میں
اور مہاراشٹر کے تمام علاقوں میں
حضرت والا رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بیباک
خطابات ہوتے تھے ، حضرت والا کے
مزاج میں انتہائی سادگی ، تواضع
انکساری پیوست تھی ،اجلاس میں
صرف ایک دعوت پر تشریف لاکر
آپ بیباکانہ انداز میں خطاب کرتے
تھے ، خطاب میں سنجیدگی ، اور
ایک ایک جملہ کو صاف صاف انداز
میں بیان کرتے تھے ، راقم الحروف
کا جامعہ معہد ملت کے طالب علمی
کے زمانے میں خاص تعلق رہا ، شہر
پربھنی کے وزیر آباد مسجد کے باہر
میدان میں ایک عظیم الشان اجلاس
حضرت مولانا عبدالحمید صاحب ازھری
کی صدارت میں منعقد ہوا تھا اور ساتھ میں مولانا محمد عمرین محفوظ
رحمانی سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بھی شریک تھے ، کثیر تعداد میں سامعین ومقامی علماء شریک تھے ، آخر میں اللہ تعالیٰ سے
دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ
کی دینی وسماجی خدمات کو قبول فرمائے ،آمین ۔
سید عبدالقدوس ملی، سیکریٹری فضلاء وابناء ملت پربھنی ۔