کھام گاؤں (واثق نوید)رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنس اکولہ میں ایک تعلیمی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا . اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے طور غازیہ آفتاب اور ان کی دختر اقصٰی مہک موجود تھیں ۔ اقصٰی مہک خود ناگپور ایمس میں ایم بی بی ایس ، کی سالِ دوم کی طالبہ ہیں ۔انھوں نے نیٹ میں 720 میں سے 652 نمبرات حاصل کرکے AIIMS جیسے باوقار میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کا اعزاز حاصل کیا ۔اقصٰی کی بڑی بہن شمائلہ بھی، ایم بی بی ایس ،کی پڑھائی کررہی ہیں اور فی الحال رتلام گورمینٹ میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم ہیں۔ دونوں بیٹوں کی تعلیم و تربیت میں غازیہ آفتاب نے ایک کلیدی کردار ادا کیا ۔
اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب دونوں مہمانوں کا اعزاز و استقبال کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اقصٰی نے طلبہ سے NEET کے اپنے تجربات شیئر کئے ۔ اور نیٹ کی منصوبہ بندی پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ غازیہ آفتاب نے بھی اس موضوع پر بے حد متاثر کن انداز میں گفتگو فرماتے ہوئے طلباء کو کامیابی کے گر بتائیں۔ ۔ اس دوران طلبہ سے انکا تبادلہ خیال بھی ہوتا رہا ۔طلبہ کے سوالات کے مہمانانِ گرامی نے اطمینان بخش جواب دیے ۔رہبر گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے سربراہ شکیل احمد خان اس تقریب میں بطورِ خاص موجود تھے ۔ شکیل احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کے لئے بے حد ضروری ہے کہ ایسی کامیاب شخصیات کے تجربات سے استفادہ کریں ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اس موقعے پر رہبر پرائمری کی صدر معلمہ تحسین حسن ، اینگلو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کاشف جمال ، رہبر جونیر کالج کے پرنسپل ابرار حسین ، زرینہ باجی اور ضمیر سر ڈائس پر موجود تھے ۔ سعدیہ میڈم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور تحسین میڈم نے اظہار تشکر فرمایا ۔پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں پرویز سر اور دیگر اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا ۔
Jahayn GAZIYA AAFTAAB hongi waha taalim pe baat to hogi,ab chahe wo.MP ho ya MH, ya or koi shoaba
جواب دیںحذف کریں