نئی دہلی: (اُردو لیکس )ملک کے جموں و کشمیر اور دہلی این سی آر میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صبح 9.46 پر ان جھٹکوں کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 درج کی گئی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع ہندوکش کا علاقہ بتایا جاتا ہے۔وادی کشمیر کے علاوہ جموں ڈویژن میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جھٹکوں کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کشمیرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق درگاہ چرار شریف کے مینار کو زلزلہ کی وجہ سے معمولی نقصان پہنچا، درگاہ کو کوئی شدید نقصان نہیں پہنچا
دہلی ان آر سی نہیں دہلی این سی آر لکھیے۔ (این سی آر- نیشنل کیپٹل ریجن)
جواب دیںحذف کریں