ٹائٹانک سولار کے تیرہویں مفت بیچ سے شہر کے 33 خوش نصیب فیضیاب
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 22, 2025
0
share
مالیگاؤں: ٹائٹانک بزنس ہب پر انجینئر عرفان احمد صاحب کے زیرسرپرستی جاری مفت سولار کلاس کا آج کامیاب اختتام ہوا۔
18 دسمبر،2025 بروز جمعرات کو 30 روزہ مفت سولار کلاس کے 13 ویں بیچ کے اختتام پر ایک مختصر سا سرٹیفکیٹ تقسیم کا پروگرام رکھا گیا۔
مہمانان میں مفتی آصف صاحب اشاعتی (اکل کواں۔ امام مسجد قدسیہ خورشید)، انجینئر افتخار احمد، انجینئر عرفان احمد صاحب، انجینئر کامل حبیب صاحب، انجینئر عمران احمد صاحب مدعو تھے۔ پروگرام کی تلاوت کلاس کے ایک طالب علم حافظ امجد خان صاحب نے کی۔
اغراض و مقاصد میں کورس کے ماہر ٹرینر عبداللہ انصاری سر نے کہا کہ جس سورج کے ذریعے ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں دن میں اسی سورج کے نیچے کام کرنے سے کچھ مشقت اٹھانی پڑتی ہے، اس کے لئے طلباء تیار رہیں۔
انہوں نےسولار کورس کی افادیت پر روشنی ڈالی اور مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔ انجینئر کامل حبیب سر نے وقت کی تنگی کے باوجود اس پروگرام میں شریک رہ کر زینت بخشی۔ کورس کے تمام ہی ذمہ داران کی خدمات کو سراہا۔
اپنی مخاطبت میں طلباء کو یکسوئی سے کام کرنے اور سولار فیلڈ کی وسعت کا احساس کرایا۔ سولار کورس کے دو طلباء سید صادق نے عبداللہ سر کے متعلق فرمایا کہ انہوں نے استاد کا حق ادا کردیا۔
دوسرے طالب علم سکندر بخش نے سر کے دلچسپی سے پڑھانے کے انداز کو پسند کیا اور کورس سے استفادہ حاصل ہونے کا اعتراف کیا۔انجینئر عرفان احمد صاحب نے طلباء سے ٹیم بنا کر اپنا روزگار بڑھانے اور علم و فن دوسروں میں بانٹنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سولار ایک بڑی انڈسٹری ہے، سولار سیکھ کر روزگار دینے والا بنو۔
رضوان سر نے طلباء کو محنت اور دیانت داری سے کام کرنے کی تلقین کی۔
مہمان خصوصی مفتی آصف صاحب نے اپنی پرمغز تقریر میں فرمایا کہ جس طرح سورج دنیا کے تمام ہی افراد کو بے لوث ہو کر اپنی روشنی پہنچا رہا ہے،
ایسے ہی یہ سلسلہ تمام افراد کے ذریعے جاری رہے۔ اسی کے ساتھ تمام ہی ذمہ داران کی ستائش کی اور عبداللہ انصاری سر اور تمام ذمہ داران کو خصوصی دعاؤں سے نوازا۔
اس مفت اور مکمل پروگرام کا مقصد طلباء میں سولار کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور ان کو ہنرمند بنانا ہے۔
کورس کے بعد کئی طلباء اب سولار فیلڈ میں شہر اور بیرون شہر روزگار بھی کر رہے ہیں۔ کورس کے ذمہ داران کی جانب سے روزگار پر جانے والے طلباء سے کسی قسم کا پیسہ طلب نہیں کیا جاتا۔
پروگرام کی تیاری انجینئر عمران احمد اور آفس مینیجر مزمل احمد نے کی۔ مہمانان کی تکریم کی گئی۔ طلباء کی جانب سے عبداللہ انصاری سر کو بے لوث خدمات کے اعتراف میں تحائف سے نوازہ گیا۔
اس کے فوراً بعد گروپ ممبران کی جانب سےعشائیے کا نظم کیا گیا ۔ تمام طلباء وقت پر ٹائٹانک بزنس ہب پر حاضر رہے اور بہترین پروگرام تکمیل کو پہنچا۔