آج 12 جون بروز جمعہ شب دس بجے اردو میڈیا سینٹر میں پروقار افسانوی نشست صدارت محترم جناب خان انعام الرحمن صاحب فرمائیں گے۔ اس نشست میں مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے صدر جناب حسین اختر سید صاحب بحیثیت چیف گیسٹ شرکت فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض معروف افسانہ نویس عزیز اعجاز صاحب انجام دیں گے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 12, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ادب انسانی فکر و احساس کی تہذیب کا وہ آئینہ ہے جس میں معاشرے کی روح جھلکتی ہے۔ ایک اچھا افسانہ محض کہانی نہیں ہوتا بلکہ انسانی تجربات، مشاہدات اور جذبات کا ایسا نچوڑ ہوتا ہے جو قاری کے اندر فکر و شعور کے نئے دریچے وا کرتا ہے۔ اسی ادبی روایت کو فروغ دینے کے مقصد سے انجمن محبانِ ادب، مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار افسانوی نشست منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ نشست آج مورخہ 12 جون 2026 بروز جمعہ شب دس بجے اردو میڈیا سینٹر میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت سردار ہائی اسکول کے سبکدوش صدر مدرس محترم جناب خان انعام الرحمن صاحب فرمائیں گے۔
اس نشست میں مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے صدر جناب حسین اختر سید صاحب بحیثیت چیف گیسٹ شرکت فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض معروف افسانہ نویس عزیز اعجاز صاحب انجام دیں گے۔
مہمانانِ خصوصی میں ادیب الاطفال محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (سبکدوش معلم، کہانی نویس، افسانہ و ناول نگار)، محترم منتظم عاصی صاحب (چیف ایڈیٹر: اردو ادب ولا، صدر ادارۂ ادب و ممتاز شاعر)، محترم خیال اثر صاحب (نامہ نگار روزنامہ اردو نیوز، ممبئی) اور محترم وسیم رضا خان صاحب (ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، نو بھارت ٹائمز) شامل ہوں گے۔
اس افسانوی نشست میں شہر کے ممتاز قلم کارانِ ادب اپنے منتخب افسانے پیش کریں گے، جن میں محترم ایاز شاہ صاحب، صدر شعبۂ اردو و فارسی، سٹی کالج مالیگاؤں، افسانوی مجموعہ “پتھر میں جونک” کے مصنف اور اردو ساہتیہ اکیڈمی مہاراشٹر کے ایوارڈ یافتہ، محترم علیم طاہر صاحب (افسانوی مجموعہ “دستکوں کا موسم” کے شاعر و افسانہ نگار)، محترم صابر گوہر صاحب (افسانہ نویس و مدیر “احرار ٹائمز”)، محترم عزیز اعجاز صاحب (معلم، مصور و افسانہ نویس) اور محترم ہارون اختر صاحب (صدر انجمن محبانِ ادب و افسانوی مجموعہ “موسم بدلنے دو” کے مصنف) شامل ہیں۔ لہٰذا انجمن محبانِ ادب کے صدر و اراکین نے شہر کے تمام ادب نواز حضرات سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس بامقصد ادبی نشست میں شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں، کیوں کہ اہلِ ذوق حضرات کی شرکت ہی ادبی محفلوں کی روح اور کامیابی کا اصل ذریعہ ہوتی ہے۔ صدر و اراکین انجمن محبانِ ادب، مالیگاؤں