کھام گاؤں ، نگر پریشد اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ مجلس اتحاد المسلمین نے دیا میمورنڈم
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 13, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شہر صدر عارف پہلوان کی قیادت میں کھام گاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے نگر پریشد کے چیف افسر سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر وفد نے نگر پریشد کے زیر انتظام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی خستہ حالی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
میمورنڈم میں کہا گیا کہ کئی اسکولوں میں طلبہ کو پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء، صفائی اور دیگر ضروری سہولیات میسر نہیں ہیں، جبکہ بعض اسکولوں کی عمارتیں بھی خستہ حال ہوچکی ہیں۔
وفد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کا فوری سروے کرکے ضروری مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہوسکے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران نے کہا کہ اگر اس جانب فوری توجہ نہ دی گئی تو عوامی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنان اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔